واجبات يوم
الجمعة
جمعہ کے دن کے واجبات وفرائض
۱۔ خاموشی کے ساتھ بغور
خطبہ سننا ، بات چیت نہ کرنا اور لغو ولایعنی کاموں کو چھوڑدینا۔ رسول اﷲ ﷺ کا
ارشاد ہے: ’’جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے ہوئے اگر تم نے اپنے ساتھی سے کہا:
خاموش ہوجا ، تو تم نے لغو کام کیا ‘‘(متفق علیہ)
۲۔ مسجد میں بیٹھنے سے
پہلے دو رکعتیں پڑھنا خواہ اس وقت مسجد میں داخل ہو جب امام کے خطبہ دے رہا ہو۔
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص جمعہ کے دن (مسجد نبوی میں ) داخل ہوا جب
کہ نبی ﷺ خطبہ دے رہے تھے ، آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: تو نے صلاۃ پڑھ لی ، اس نے کہا:
نہیں ، آپ نے فرمایا: ’’کھڑے ہو اور دو رکعتیں پڑھ۔‘‘ (متفق علیہ)
جابر
رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ سلیک غطفانی جمعہ کے دن نبی ﷺ کے خطبہ دینے کی
حالت میں آئے اور بیٹھ گئے ، آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: اے سلیک ! کھڑے ہو، دو
رکعتیں پڑھواور ہلکی پڑھو پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص
جمعہ امام کے خطبہ دینے کی حالت میں آئے تو دورکعتیں پڑھے اور ان کو مختصر اور
ہلکی پڑھے۔‘‘ (صحیح مسلم)
۳۔ صلاۃ جمعہ ۔ رسول اﷲ ﷺ
کا ارشاد ہے: ’’جمعہ ہر مسلمان پر باجماعت ادا کرنا حق واجب ہے سوائے چار کے ،
غلام جو کسی کی ملکیت میں ہو، عورت ، بچہ اور مریض ۔‘‘ (رواہ ابوداؤد وصححہ
الألبانی)
هذا
والله أعلم وصلى الله على نبينا وسلم
اعداد : عبد الہادی عبد الخالق مدنی