الجمعة، 22 ديسمبر 2023

 عبودیت کی دو قسمیں 

جب ایک بندہ ایک طرف اللہ کے عظیم الشان احسانات کو دیکھتا ہے اور دوسری طرف اس کی شکر گزاری میں اپنی کوتاہی پر نظر پڑتی ہے تو عبودیت کی دو قسمیں اس کے دل میں پروان پاتی ہیں ایک تو اپنے منعم ومحسن کی محبت، دل میں اسی کی یاد زباں پر اسی کا ذکر، اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے گرم جوش، اس کی اطاعت میں سرِ تسلیم خم، دوسری عبودیت اس منعم کے مقابلے میں اپنی حقارت اور اس کی نعمتوں کے شکر کی ادائیگی سے عاجزی کا شدید إحساس،  خواب غفلت سے بیدار ہونے سے پہلے کی بداعمالیوں اور بدکرداریوں کی خلش، ایک عظیم خطرہ سر پر منڈلاتا ہوا، اگر حقدار اپنے حق میں کوتاہی پر گرفت کرلے تو ہلاکت یقینی ہے۔ اس صورتحال میں  بندہء عاجز اپنے حوصلے سمیٹ کر تلافیِ مافات کے لیے علم و عمل سے لیس ہوکر استغفار وندامت کے ذریعے حصول نجات کے لئے سرگرم عمل ہو جاتا ہے۔ جرم و گناہ کی آلائشوں سے پاک ایمان و معرفت اور صالح عمل و کردار کی ایک نئی زندگی گزارنا شروع کرتا ہے۔

------

-------

--- جاری

اکسیر  (2) 

سالکین راہ حق کے مقامات کا سلسلہ وار خوبصورت تذکرہ

مدارج السالکین نامی کتاب سے قلبی اعمال کا خلاصہ

از : عبد الہادی عبد الخالق مدنی