الجمعة، 22 ديسمبر 2023

 سالک کا پہلا مقام 

مقام بیداری

آؤ کامیابی کی طرف 

ایک بندہ خواب غفلت کا شکار ہوتا ہے۔ دل سوتا ہے آنکھیں جاگتی ہیں۔ اللہ تعالی اس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے۔ حی علی الفلاح کی صدائیں اس کے کانوں سے ٹکراتی ہیں۔ اسے نجات و کامیابی کی پکار سنائی دیتی ہے۔ یکایک وہ اپنی نیند سے بیدار ہو جاتا ہے۔ خواب غفلت کی چادر اٹھا کر پھینک دیتا ہے۔ غفلت کی مدہوشی ٹوٹ جاتی ہے۔ اللہ کی طرف اور اللہ کی جنت کی طرف سفر کے لیے کمر کس لیتا ہے۔ یہ ایک سالک کا پہلا مقام ہے۔

خواب غفلت کا خاتمہ ہوا۔ بیداری ملی۔ دل میں ایک نور روشن ہوگیا۔ اللہ کی ظاہری اور باطنی نعمتوں کا مشاہدہ ہونے لگا۔ جس قدر بیداری بڑھتی جاتی ہے اللہ کے انعامات کی عظمت وکثرت نگاہوں کو خیرہ کرتی ہے۔ اللہ کی نعمتوں کا شمار ناممکن ہے۔ یہ تو بے حد و حساب ہیں۔ کیا کوئی ان کی قیمت ادا کرسکتا ہے؟ کیا بلا کسی حق کے ان نعمتوں کا مسلسل ملنا عظیم الشان احسان نہیں؟ دل بیدار سوال کرتا ہے کہ میں ان احسانات کی شکر گزاری کے لئے کیا کروں؟ شکر گزاری کے فریضے میں کس قدر کوتاہی کا مرتکب رہا ہوں اب ان کی تلافی کیسے ہو سکتی ہے؟

------

-------

--- جاری

اکسیر (1)

سالکین راہ حق کے مقامات کا سلسلہ وار خوبصورت تذکرہ

مدارج السالکین نامی کتاب سے قلبی اعمال کا خلاصہ

از : عبد الہادی عبد الخالق مدنی