الخميس، 23 يونيو 2016

قصہ زینب کا

قصہ زینب کا

تعارف کے طور پر اس عورت کا نام زینب بتایا گیا ، صرف اتنا تعارف ناکافی تھا، اس لئے پوچھا گیا: «کون سی زینب؟»۔
«عبداللہ کی بیوی»۔ بلال نے جواب دیا۔
زینب کے ساتھ ایک عورت اور بھی تھی، دونوں کا ایک ہی جیسا سوال تھا۔
دونوں عورتیں خود سے سوال کرتے ہوئے ڈرتی تھیں اس لئے انھوں نے بلال کا واسطہ لیا۔ آپ ہمارا مسئلہ پوچھ کر بتاؤ۔
«اگر کوئی عورت اپنے شوہر اور اس کے زیر پرورش یتیموں کو ہی اپنا صدقہ دے تو کیا ایسا کرنا درست ہوگا؟» یہ ان عورتوں کا سوال تھا۔ 
«انھیں دہرا ثواب ملے گا، ایک رشتہ جوڑنے کا اور دوسرا صدقہ کرنے کا»۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا۔
عبداللہ بن مسعود  رضی اللہ عنہ کی بیوی  اور دوسری انصاری عورت یہ جواب پاکر مطمئن ہوکر اپنے گھر واپس گئیں۔
مستفاد از حدیث  متفق علیہ ۔ صحیح بخاری ۔ 30 - كتاب الزكاة   43 - باب الزكاة على الأقارب ۔ حدیث: 1393 -   47 - باب الزكاة على الزوج والأيتام في الحجر حدیث: 1397 - -   صحیح مسلم ۔ 12 - كتاب الزكاة۔ 14 - باب فضل النفقة والصدقة على الأقربين والزوج والأولاد والوالدين ولو كانوا مشركين۔ حدیث :   45 - ( 1000 )