الأربعاء، 13 أبريل 2016

نئے موبائیل اور نئے سم کارڈ کی دعا

نئے موبائیل اور نئے سم کارڈ کی دعا
ایک بھائی نے نیا موبائیل خریدا اور یہ دعا پڑھی:
اللهم إني أسألك خيره وخير ما صنع له وأعوذ بك من شره وشر ما صنع له
(اے اللہ میں تجھ سے اس موبائیل کے خیر کا طلب گار ہوں اور جس کام کے لئے یہ بنایا گیا ہے اس کے خیر کا بھی سوالی ہوں، اور میں اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور جس  شر کی خاطر  یہ بنایا گیا ہے اس شر سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں
جب انھوں نے نئی سم کارڈ خریدی تو بھی یہی دعا پڑھی۔
ان کا کہنا ہے کہ نئے موبائیل اور نئے سم کارڈ کی یہی دعا ہے۔ وہ دلیل میں سنن ابی داود کی یہ حدیث پیش کرتے ہیں:
46 - باب فِى جَامِعِ النِّكَاحِ. (46)
2162 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ - يَعْنِى سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ - عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا تَزَوَّجَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً أَوِ اشْتَرَى خَادِمًا فَلْيَقُلِ اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَإِذَا اشْتَرَى بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذِرْوَةِ سَنَامِهِ وَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ زَادَ أَبُو سَعِيدٍ « ثُمَّ لْيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِهَا وَلْيَدْعُ بِالْبَرَكَةِ ». فِى الْمَرْأَةِ وَالْخَادِمِ.
قال الألباني : حسن .
قال الشيخ عبد المحسن العباد : وكذلك السيارة والسائق ونحوهما يدعى بالبركة فيهم ويسأل الله تعالى خيرهم ويستعاذ به من شرهم.
یہ ان کی دلیل  ہے ۔

ان کی دلیل  معتبر معلوم ہوتی ہے ۔ ہمیں بھی نئے موبائیل خریدتے ہوئے یا ان میں نیا سم کارڈ لگاتے ہوئے یہ دعا پڑھنی چاہئے۔ واللہ اعلم