اللہ اوپر ہے اور ہمارے ساتھ ہے
ہم کو حاصل ہے معیت اپنے رب کی بالیقیں
ہے ہمارا رب ہمارے ساتھ، اس میں شک نہیں
چاندنی شب میں کبھی جب سیر کو نکلو
ذرا
چاند ہردم ساتھ ہوگا، بات کو سمجھو ذرا
چاند اوپر ہے مگر پھر بھی ہمارے ساتھ ہے
رب ہمارا عرش اوپر ہے ، ہمارے ساتھ ہے
رب کی نصرت اور حمایت انبیاء کے ساتھ ہے
اہل ایماں، اہل احساں ، اتقیاء کے ساتھ ہے
باپ چھت اوپر سے بیٹے کو کہے: جانِ پدر
میں ہوں تیرے ساتھ، تو بے خوف رہ، ہرگز نہ ڈر
اہل دانش کے لئے ہے ایک چھوٹی سی مثال
اس میں تشبیہ اور کیفیت کا مت آئے خیال