السبت، 12 أكتوبر 2013

تعمیر کعبہ

بنایا مل کے ابراہیم واسماعیل نے کعبہ
دریں اثنا وہ دونوں اپنے رب سے یوں ہوئے گویا
ہمارے رب ، ہمارا یہ عمل مقبول فرمالے
طلب گارانِ توبہ ہیں، مناسک کو بھی دکھلادے
بنائے رکھ  ہمیں یارب تو اپنا تابعِ فرماں
ہماری نسل کو بھی رکھ مسلماں صاحبِ ایماں
تو سمع وعلم والا ہے، بڑا رحم وکرم تیرا
تو ہی تَوَّاب ہے مولا، تری حکمت نے سب گھیرا
الٰہی بھیج دے ان میں انھیں سے اک رسول ایسا
سبق ان کو پڑھاوے جو کتابِ پاک  وحکمت کا
تلاوت بھی کرے آیات کی اور تزکیہ کردے
تو غالب ہے مرے مولا، مرے دامن کو تو بھردے
براہیمی دعا اللہ نے مقبول فرمائی
جہاں میں ابرِ رحمت بن کے ذاتِ مصطفی آئی

صلی اللہ علیہ وسلم