عید
سعید
عبد الہادی علیم بن عبد الخالق خلیق
یہ تکمیلِ صیامِ ماہِ رمضاں کی مسرت ہے بروز عید خوش ہونا بھی اللہ کی عبادت ہے
یہ تکمیلِ صیامِ ماہِ رمضاں کی مسرت ہے بروز عید خوش ہونا بھی اللہ کی عبادت ہے
تجمل، زیب وزینت، غسل وعطر ، اس دن کی سنت ہے پکارو رب کی تکبیریں کہ رب نے عید عطا کی
ہے
عنادل خوشنوا
چہکیں، ستارے ہرطرف چمکیں سبھی خورد وکلاں فرحاں، شگوفے پھول سب مہکیں
ہو رنگ ونور کی بارش ، سبھی چہرے کھلیں دمکیں تبسم
زار تعبیریں کہ رب نے عید عطا کی ہے
صلاۃِ عید
دوگانہ مُصَلّى میں ادا ہوگی جمع سب ہوں گے مردو زن ، وہاں ذکر و
دعا ہوگی
صلاۃِ عید سے
پہلے غریبوں کو ادا ہونگی زکاۃ الفطر کی چیزیں کہ رب نے عید عطا کی ہے
کھلاؤ اور کھاؤ، ہو سویاں خواہ خوبانی
خوشی
ہراک مناؤ، ہو فقیری خواہ سلطانی
رہو پردیس میں، یا اپنے ہی گھر میں فروکش ہو مٹادو غم کی تصویریں کہ رب نے عید عطا کی
ہے
گلے ملنا بروز عید اک رسم اور عادت ہے کوئی
سنت اسے سمجھے تو قطعاً ایک بدعت ہے
رضائے ربِّ اکبر
غایتِ توحید
وسنت ہے سنہری ہیں یہ تحریریں کہ رب نے عید عطا کی ہے