اخلاص سے عمل کو سجائیں، بلند ہوں
عبدالہادی علیم بن عبدالخالق خلیق
تحسین وآفریں کی صدائیں بلند ہوں کچھ ایسا کر کہ دل سے دعائیں بلند ہوں
پھیلے ہیں خواہشات کے دفتر چہار سو تو با شعور ، تیری نگاہیں بلند ہوں
شکوہ
فقط نہیں ، کوئی اقدام تو کریں قرآن کو گلے سے لگائیں ، بلند ہوں
اے مشت خاک ، عفت وپاکیزگی عظیم حوروں سے بڑھ کے تیری ادائیں بلند ہوں
زینت تکلفات سے ہوتی نہیں علیم اخلاص سے عمل کو سجائیں ، بلند ہوں