الجمعة، 12 يوليو 2013

اتباع اور تقلید

اتباع اور تقلید
اتباع محبوب ومحمود ہے اور تقلید ملعون ومردود ہے۔ کیونکہ بادلیل پیروی کا نام اتباع ہے اور بے دلیل پیروی کا نام تقلید۔ اسی لئے کبھی کبھی اسے اندھی تقلید سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے جب کہ اندھی اتباع کی تعبیر آپ کو تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکتی۔
ہاں اتباع بھی اس وقت قابل مذمت ہوجاتا ہے جب بے دلیل ہو یعنی اصطلاحی تقلید کا مفہوم ادا کررہا ہو۔
ہائے افسوس تقلید کس قدر بدترین امر ہے کہ اگر اتباع بھی اسی کی راہ پر چل پڑے تو وہ اتباع بھی قابل مذمت ہوجائے۔

                        {وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا أَلْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا } [البقرة: 170]