الخميس، 17 يناير 2013

آداب قبرستان


آداب قبرستان
                قبر آخرت کی پہلی منزل اور قبرستان ایک عبرت گاہ ہے نیز ایک مسلمان کا احترام موت کے بعد بھی قائم رہتا ہے۔
لہٰذا مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں :
١۔ موت اور آخرت کی یاد نیز میت کو دعا دینے کے لئے قبرستان کی زیارت کریں۔
٢۔ قبرستان کی زیارت کو جائیں تو یہ دعا پڑھیں: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُسْلِمِيْنَ, وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللّٰهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ, نَسْأَلُ اللّٰهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ». [اے مومنو اور مسلمانوں کی بستی والو!  تم پر اﷲکی سلامتی ہو، یقینا ً ہم بھی اِن شاء اﷲتم سے ملنے والے ہیں، ہم اپنے لئے اور تمھارے لئے اﷲسے عافیت کی دعا کرتے ہیں]
٣۔کسی کافر کی قبر سے گذریں تو اسے جہنم کی خوشخبری سنائیں۔
اورمندرجہ ذیل چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔ قبر پر بیٹھنے اور اس پر چلنے سے۔
٢۔قبرستان میں قضاء حاجت (پیشاب و پاخانہ ) کرنے سے۔
٣۔قبرستان میں گندگی کا ڈھیر ڈالنے سے۔
٤۔قبرستان میں رات گذارنے سے۔
٥۔ قبرستان میں صلاة (نماز)پڑھنے سے۔
٦۔ قبرستان میں صدقہ وزکاة تقسیم کرنے سے۔
٧۔قبرستان میں قرآن یا فاتحہ پڑھنے سے۔
٨۔ قبر پر پھول یا چادر چڑھانے سے۔
٩۔ قبر کو پختہ بنانے اور اس پر چراغاں کرنے سے۔
١٠۔ مسلمانوں کو کافروں کے قبرستان میں اور کافروں کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے سے۔
١١۔ قبر پر اذان دینے سے۔
١٢۔ قبر ستان میں ہر ایک قبر کی الگ الگ زیارت کرنے سے۔
١٣۔ قبر میں مدفون شخص کا وسیلہ طلب کرنے سے۔
١٤۔ قبر کے پاس خشوع خضوع کی حالت میں سر جھکا کر کھڑا ہونے سے۔
١٥۔ قبرستان کی زیارت کے لئے دن یا مہینہ مخصوص کرنے سے۔

B