انسان کی زندگی کا سب سے بہترین استعمال یہ ہے کہ اﷲکی کتاب قرآن حکیم اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کے پڑھنے سمجھنے اور عمل کرنے میں عمر عزیز کے قیمتی لمحات صرف کئے جائیں۔قرآن پاک کو سمجھنے کے لئے معتبر تفسیروں کا مطالعہ اور احادیث کے فہم کے لئے ان کی تشریحات کا دیکھنا مفید ہے۔