آداب مصیبت وغم
تکلیف ومصیبت اﷲکی جانب سے آزمائش
اور گناہوں کے لئے کفارہ ہیں۔
لہٰذا مندرجہ ذیل
باتوں کا خیال رکھیں :
١۔
مصیبت کے وقت پہلی فرصت میں صبر کریں۔
٢۔
مصیبت پڑنے پر ﮋ ﭳ ﭴ ﭵ
ﭶ ﭷ ﮊ پڑھیں۔
٣۔ ہر
مصیبت پر صبر کریں اور اﷲسے اجر وثواب کی امید رکھیں۔
٤۔
مصیبت کو گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا ذریعہ سمجھیں۔
اورمندرجہ ذیل
چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔مصیبت
میں جزع فزع اور واویلا مچانے سے۔
٢۔نوحہ
خوانی، چیخ وپکار، گالوں پر طمانچہ مارنے اور گریبان چاک کرنے سے۔
٣۔
اﷲتعالی پر اعتراض کرنے سے اور اس کے فیصلے پر ناراضگی سے۔
٤۔ خود
کشی کرنے یا موت کی تمنا کرنے سے۔
٥۔ سیاہ
لباس پہننے سے یا کالی پٹی باندھنے سے۔
٦۔
زمانہ کو گالی دینے سے۔