آداب غسل
حدث اکبر سے طہارت کے لئے غسل
ضروری ہے۔ غسل کے بغیر تلاوت قرآن، مس مصحف، مسجد میں داخلہ اور صلاة کی ادائیگی
ممنوع ہے۔ پانچ اوقات میں غسل واجب ہے:
j
جماع کے بعد خواہ منی کا
انزال ہو یا نہ ہو۔
k
نیند کی حالت میں منی
نکل جانے سے۔
l
حیض(ماہواری) اور نفاس
کا خون بند ہوجانے کے بعد۔
m
اسلام قبول کرنے کے بعد۔
n
موت ہوجانے کے بعد۔
غسل کرتے ہوئے
مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
١۔ غسل
سے پہلے دل میں طہارت کی نیت کریں۔
٢۔ بسم
اﷲپڑھ کر غسل شروع کریں۔
٣۔ پہلے
بدن پر لگی ہوئی گندگی صاف کریں۔
٤۔ پھر
برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے دونوں ہتھیلیوں کو صاف دھولیں۔
٥۔ پھر
وضو کریں۔
٦۔ پھر
جسم کے تمام حصوں تک پانی پہنچائیں۔
٧۔ وضو
کے ساتھ ہی پیر دھوئیں یا غسل مکمل کرنے تک انھیں موخر کردیں، دونوں جائز ہیں۔
اور مندرجہ ذیل
باتوں سے پرہیز کریں:
١۔ پانی
بے جا ضائع کرنے سے۔
٢۔ پردہ
کے بغیر کھلی جگہ میں نہانے سے۔
٣۔
ٹھہرے ہوئے پانی میں نہانے سے۔