استاذ کے حقوق
تعلیم وتزکیہ کار انبیاء ہے اور استاذ انسان کے
مستقبل کا معمار ہے۔ کوئی احسان شناس طالب علم استاذ کے حقوق کو نظر انداز نہیں
کرسکتا۔
لہٰذا
مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں :
١۔استاذ
کی عزت اور اس کا احترام کریں۔
٢۔غائبانہ
طور پر اس کے لئے دعائیں کریں۔
٣۔اس
کے علم سے استفادہ اور اس کی تربیت کے مطابق عمل کے حریص رہیں۔
٤۔
استاد کی سخت گیری اور بداخلاقی پر صبر کریں۔
٥۔
استاذ کا ذکر خیر کرتے رہیں اور جب اس سے سیکھے ہوئے کسی مسئلہ کا ذکرکریں تو اس
کو اسی کی طرف منسوب کریں۔
٦۔
استاذ کے خلاف اگر کوئی بدگوئی کرے تو اس کا دفاع کریں۔
اورمندرجہ
ذیل چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔
استاذ کی خامیوں اور غلطیوں کی تلاش میں رہنے سے۔
٢
اس کا راز فاش کرنے اور اس کی غیبت یا چغلی کرنے سے۔
٣۔
اسے کسی قسم کی تکلیف پہنچانے سے۔
٤۔
اس سے لغو قسم کے سوالات کرنے سے۔
٥۔
اس سے بطور امتحان کوئی سوال پوچھنے سے۔