کھانے پینے کے آداب
کھاناپینا اﷲکی ایک نعمت اور بدن
کی صحت وقوت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ کھانا پینا خود کوئی مقصد نہیں بلکہ ایک مسلمان
کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ کھاپی کراپنے آپ کو زندہ اور صحت مند رکھ سکے تاکہ اﷲکی
عبادت اس کے حکم کے مطابق انجام دے سکے اور آخرت کی عزت وسعادت حاصل کرسکے۔
لہٰذا مندرجہ ذیل
باتوں کا خیال رکھیں :
١۔کھانے
کے لئے حلال اور پاک چیزیں اختیار کریں۔
٢۔اﷲکی
اطاعت کے لئے طاقت حاصل کرنے کی نیت سے کھانا کھائیں۔
٣۔
کھانا کھانے سے پہلے ضرورت ہو تواپنے دونوں ہاتھ دھوئیں۔
٤۔ کھانے سے پہلے «بِسْمِ
اللَّهِ» پڑھیں,
اور اگر بھول جائیں تو یاد آنے پر «بِسْمِ
اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» پڑھیں۔
٥۔
داہنے ہاتھ سے اور اپنے سامنے سے کھانا کھائیں۔
٦۔ بیٹھ
کر کھانا کھائیں اور بیٹھ کر پانی پئیں۔
٧۔ پانی
تین سانس میں پئیں اور برتن سے منہ ہٹا کر سانس لیں۔
٨۔
کھانے کے لئے بیٹھنے میں تواضع کا طریقہ اختیار کریں۔
٩۔
کھانے میں شریک ساتھیوں کا لحاظ کریں بالخصوص جب کھانا تھوڑا ہو۔
١٠۔
کھانے کے درمیان جائز باتیں کریں، سلام کا جواب دیں بلکہ دسترخوان کو تعلیم ودعوت
کے لئے استعمال کریں۔
١١۔ تین
انگلیوں سے کھانا کھائیں اور آخر میں انھیں خود چاٹ کر صاف کریں یا کسی سے
چٹوالیں۔
١٢۔ اگر
خوراک میں سے کچھ نیچے گرجائے تو اسے صاف کرکے کھالیں اور اسے شیطان کے لئے نہ
چھوڑیں۔
١٣۔
کھانے کے بعد ہاتھ دھوئیں۔
١٤۔
کھانے کے بعد اﷲکا شکر ادا کریں اور یہ دعا پڑھیں: «اَلْحَمْدُ
لِلَّهِ الَّذِيْ أَطْعَمَنِيْ هٰذَا وَرَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِّيْ وَلَا
قُوَّةٍ».
[تمام
تعریف اﷲکے لئے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایااور میری کسی بھی کوشش اور طاقت کے
بغیر مجھے یہ رزق عطا کیا]۔
١٥۔
کھانے کی دعا پڑھیں : «اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْهِ
وَأَطْعِمْنَا خَیْراً مِنْهُ»
[اے اﷲ! اس میں
ہمارے لئے برکت دے اور ہم کو اس سے اچھا کھانا کھلا]
١٦۔ اگر
دودھ پئیں تو یہ دعا کریں: «اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِیْهِ
وَزِدْنَا مِنْهُ»
[اے اﷲ! اس میں
ہمارے لئے برکت دے اور اس میں سے مزید عطا فرما]
١٧۔ اپنے
میز بان کے لئے دعا کریں۔ (دیکھئے آداب
ضیافت صفحہ66 )
اورمندرجہ ذیل
چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔
بائیں ہاتھ سے کھانا کھانے سے۔
٢۔ ٹیک
لگا کر کھانے سے۔
٣۔پیٹ
کو خوب بھرلینے سے۔
٤۔
کھانے میں عیب نکالنے سے۔
٥۔ سونے
اور چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے۔
٦۔پینے
والی چیزوں میں پھونک مارنے سے۔