گھر میں داخلہ کے آداب
گھر میں داخل ہوتے
ہوئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں :
١۔ داخل
ہونے کے لئے اجازت طلب کریں۔کہیں: السلام علیکم، کیا میں اندر آسکتا ہوں؟
٢۔دروازہ
صرف اتنے زور سے کھٹکھٹائیں کہ معلوم ہوجائے کہ کوئی دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔
٣۔ تین
بار درمیان میں فاصلہ دے کر دروازہ کھٹکھٹائیں، اس کے باوجود جواب نہ ملے تو واپس
ہوجائیں۔
٤۔دروازہ
کے ٹھیک سامنے کھڑے ہونے کے بجائے دائیں یا بائیں کھڑے ہوں۔
٥۔ جب
گھر کے اندر سے پوچھا جائے کہ آپ کون ہیں تو ''میں ہوں'' کہنے کے بجائے اپنا پورا
نام بتائیں۔
٦۔جب
گھر میں داخل ہوں یا گھر سے نکلیں تو دروازہ نرمی کے ساتھ بند کریں، سختی سے نہ
بند کریں۔
٧۔ گھر
میں داخل ہوتے ہوئے اور گھر سے نکلتے ہوئے سلام کریں۔
٨۔اگر
کسی کے یہاں اچانک پہنچ جائیں اور وہ اپنے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے تو اس
کو معذور سمجھیں۔
٩۔ کسی
کی زیارت کرتے وقت اس کے گھر میں داخل ہوتے ہوئے اور گھر سے نکلتے ہوئے نرمی
اپنائیں، نگاہیں پست رکھیں، آواز اونچی نہ کریں، جوتے اپنی جگہ پر نکال کر قاعدے
سے رکھیں، جوتا داہنے پیر میں پہلے پہنیں اور بائیں پیر سے پہلے نکالیں۔اگر جوتے
میں کچھ لگا ہو تو زمین پر رگڑ کر اسے صاف کرلیں۔
١٠۔جہاں
آپ کو بیٹھنے کے لئے کہا جائے وہیں بیٹھیں۔ میزبان کی مخصوص نشست پر نہ بیٹھیں۔
١١۔ داخل
ہونے اور نکلنے میں، چلنے میں اور ملاقات میں، بولنے اور مخاطب کرنے میں، بحث
اورگفتگو میں ہر جگہ اپنے سے بڑے کی قدر کریں اور اسے آگے بڑھائیں۔
١٢۔ اگر
ایسی جگہ داخل ہورہے ہیں جہاں کچھ لوگ سورہے ہیں تو اپنی آواز اور ہر حرکت میں ان
کا خیال رکھیں تاکہ ان کی نیند میں خلل نہ ہو۔