آداب مجلس
مجلسیں تعلیم وتربیت کا ذریعہ بھی
ہیں اور تفریح ودلچسپی کا سامان بھی، مجلسیں خصوصی بھی ہوتی ہیں اور عمومی بھی، ان
میں مہذب وتعلیم یافتہ افراد بھی ہوتے ہیں اور دیگر بھی۔
لہٰذا مندرجہ ذیل
باتوں کا خیال رکھیں :
١۔ مجلس
میں داخل ہونے کے لئے اجازت طلب کریں اور سلام کریں۔
٢۔ داخل
ہونے والے کے لئے جگہ بنائیں اور کشادگی کریں۔
٣۔ کسی
کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود وہاں نہ بیٹھیں۔
٤۔ کوئی
شخص مجلس سے اٹھ کر گیا پھر واپس آیا تو وہ اپنی پرانی جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔
٥۔ داخل
ہوکر وہاں بیٹھیں جہاں مجلس ختم ہورہی ہو۔
٦۔ دو
آدمیوں کو الگ کرکے ان کے بیچ خود نہ گھسیں۔ ہاں! اگر درمیان میں جگہ ہے تو وہاں
بیٹھنے میں حرج نہیں۔
٧۔
دوآدمی تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں کیونکہ اس سے تیسرے کو غم ہوگااور
وہ شکو ک وشبہات میں پڑجائے گا۔
٨۔ اﷲکا
ذکر کئے بغیر مجلس سے نہ اٹھیں۔
٩۔ مجلس
میں بات چیت کے دوران آداب گفتگو (صفحہ 75 دیکھئے) کا لحاظ رکھیں۔
١٠۔ اگر
مجلس میں اﷲکی نافرمانی کی جارہی ہے تو اپنی طاقت کے مطابق اسے ہاتھ یا زبان یا دل
سے منع کریں۔ اگر کسی پر ظلم ہورہا ہے تو مظلوم کی مدد کریں اوراگر کسی کی غیبت
ہورہی ہے تو اس کا دفاع کریں۔
١١۔ مجلس
کے خاتمہ پر کفارۂ مجلس کی دعا پڑھیں جو یہ ہے : «سُبْحَانَكَ
اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ, أَشْهَدُ أَن لَّا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ, أَسْتَغْفِرُكَ
وَأَتُوبُ إِلَیْكَ».
(اے اللہ میں تیری
حمد کے ساتھ تیری پاکی بیان کرتا ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی عبادت
کے لائق نہیں۔ تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تجھ سے توبہ کرتا ہوں)۔
١٢۔ نیک
لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کا اہتمام کریں۔
١٣۔
صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، میسر ہو تو خوشبو کا استعمال کریں۔
١٤۔ بہتر
انداز میں ساتھ رہیں اور نرم خوئی وخوش خلقی کو اپنی عادت بنائیں۔
١٥۔ مجلس
سے اٹھ کر جانے لگیں تو سلام کرکے واپس جائیں۔
اورمندرجہ
ذیل چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔
لوگوں کے راز ٹٹولنے سے۔
٢۔ جو
اپنی بات سنانا نہ چاہتا ہو اسے کان لگا کر سننے سے۔
٣۔ ایسی
مجلسوں میں جانے سے جہاں اﷲکی معصیت کی جارہی ہو۔
٤۔ حلقۂ
مجلس کے درمیان بیٹھنے سے کہ ایسے شخص پر لعنت آئی ہے۔
٥۔
راستوں میں مجلس جمانے سے البتہ اگر کبھی اس کی ضرورت پڑجائے تو اس کے آداب کا
خیال رکھیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
١۔ نگاہ نیچی رکھیں
اور نظر بازی سے پرہیز کریں۔
٢۔ گذرنے والوں کو
تکلیف نہ دیں۔
٣۔ گذرنے والوں کے
سلام کا جواب دیں۔
٤۔ بھلائی کا حکم
دیں اور برائی سے روکیں۔
٥۔ راستہ بھٹکے
ہوئے لوگوں کو راستہ بتائیں۔