الثلاثاء، 1 أغسطس 2017

مذاق اڑانے والے کا جواب

مذاق اڑانے والے کا جواب
«تمھارے صاحب تمھیں سب کچھ سکھاتے ہیں یہاں تک کہ پاخانہ کے لئے بیٹھنے کا طریقہ بھی»  کسی مشرک یا یہودی نے  مذاق اڑاتے ہوئے کہا۔
«جی ہاں! آپ  (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ہمیں  تعلیم دی ہے کہ ہم پیشاب یا پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کریں، آپ نے داہنے ہاتھ سے استنجا کرنے سے روکا ہے، آپ نے گوبر اور ہڈی سے استنجا کرنے سے بھی منع کیا ہے اور آپ نے اس سے بھی باز رہنے کا حکم دیا  ہے کہ تین پتھروں سے کم  کی صفائی کوہم  استنجا کے لئے کافی سمجھ لیں»۔ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ   نے نہایت حکمت وسنجیدگی اور خوش اسلوبی کے ساتھ جواب دیا۔
یہ حدیث صحیح مسلم  میں مروی ہے۔ 2 - كتاب الطہارہ    17 - باب الاستطابة  ۔ حدیث: 57 - ( 262 ) -