الأحد، 9 أكتوبر 2016

گفتگو کا سلیقہ

گفتگو کا سلیقہ
ایک صاحب نے اپنی تقریر میں کہا: "قرآن مجید اپنی تفسیر اور وضاحت کے لئے حدیث کا محتاج ہے۔"
دوسرے صاحب نے ان پر تنقید کرتے ہوئے فرمایا: "العیاذ باللہ ، یہ آنجناب نے کیا کہہ دیا، اتنی سنگین غلطی، اللہ کے کلام کو محتاج کہہ دیا جب کہ نہ ہی اللہ کسی کا محتاج ہے اور نہ ہی اس کی کوئی صفت محتاج ہے، اللہ غنی ہے اور اس کی صفات کا مقام اس کی ذات ہی کی طرح ہے"۔
تیسرے صاحب نے دفاع کرتے ہوئے کہا: "مقرر موصوف کا مقصد یہ تھا کہ ہم قرآن پاک کو سمجھنے کے لئے حدیث کے محتاج ہیں۔"
تنقید کرنے والے نے کہا: "موصوف کا جو مقصد تھا انھیں وہی کہنا چاہئے، کس کے دل میں کیا ہے ہم نہیں جانتے"۔
تیسرے صاحب نے کہا: "بیان اور تعبیر کی غلطی ہوگئی"۔

تنقید کرنے والے نے کہا: "جسے بیان کا سلیقہ نہ ہو اسے بیان سے باز رہنا چاہئے ،  ہر آدمی کو وہی کام کرنا چاہئے جس کا اسے سلیقہ ہو"