زباں
پہ جاری ہے حمدِباری، ہر ایک صوت وصدا سے آگے
صلاۃ
ورحمت ، دعائے برکت، نبی پہ ہراک دعا سے آگے
زمینِ
اقصیٰ، رسل جمع ہیں، کوئی نہیں مصطفیٰ سے آگے
ہدایتِ
نقشِ پائے انوررہے ہراک رہنما سے آگے
ابوحنیفہ
ہوں ، شافعی ہوں، امام مالک کہ ابن حنبل
امام
سارے ہی محترم ہیں، کوئی نہیں اتباع سے
آگے