حیوانات کے حقوق
حیوانات انسانوں کے لئے اﷲکی جانب
سے مسخر اور تابع ہیں۔ ان کے ذریعہ زندگی کے بہت سے کام انجام پاتے ہیں۔ ان میں سے
کچھ زینت کا کام دیتے ہیں، کچھ سواری کا اور کچھ ہماری خوراک بنتے ہیں۔
لہٰذا مندرجہ ذیل
باتوں کا خیال رکھیں :
١۔ ان
کے ساتھ رحم وشفقت کا برتاؤ کریں۔
٢۔ان کی
خوراک اور پانی کا وافر انتظام کریں۔
٣۔ اگر
موذی جانور ہے تو اسے قتل کریں جیسے کتا، بھیڑیا، سانپ، بچھو،چوہا، چیل اور کوا
وغیرہ۔
٤۔
جانوروں کو قتل یا ذبح کرتے ہوئے ان کو راحت وآرام پہنچائیں، چھری خوب تیز رکھیں
اور ذبح کے آداب کا پورا خیال رکھیں۔
٥۔ جب
جانوروں کی تعداد نصاب زکاة کو پہنچ جائے تو ان کی زکاة ادا کریں۔
اورمندرجہ ذیل
چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔ ان
کو بلاوجہ مارنے، بھوکا پیاسارکھنے اور ان پر طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالنے سے۔
٢۔ ان
کو ذبح کرنے کے لئے ان کے سامنے چھری تیز کرنے اور ایک کے سامنے دوسرے کو ذبح کرنے سے۔
٣۔ مریض
جانور کو ذبح کرکے اس کا گوشت کھانے سے۔
٤۔
چیونٹی اور دیگر کیڑوں مکوڑوں اور جانوروں کو آگ میں جلانے سے۔
٥۔
انھیں بلا ضرورت آگ سے داغنے اور ان کی شکل بگاڑنے سے۔
٦۔ ان
کے معاملات میں اس قدر مشغول ہونے سے کہ اﷲکی اطاعت اور اس کے ذکر سے غافل
ہوجائیں۔