آداب مسجد
مسجدیں اﷲکاگھر
ہیں اور ان کی تعظیم اﷲکے شعائر کی تعظیم ہے۔
لہٰذا مندرجہ ذیل
باتوں کا خیال رکھیں :
١۔ مسجد
میں داخل ہوتے وقت پہلے داہنا پیر داخل کریں اور نکلتے وقت بایاں پیر پہلے نکالیں۔
٢۔ مسجد
میں داخل ہونے اور مسجد سے نکلنے اور فرض صلاة کے بعد کی دعائیں قطعاً نہ بھولیں۔
٣۔مسجد
میں داخل ہونے سے پہلے ہی موبائیل بند
کردیں۔
٤۔ صلاة
کے لئے سکون واطمینان اور وقار کے ساتھ جلدی تشریف لائیں۔
٥۔ہمیشہ
اپنے کپڑے،منہ اور جسم کی صفائی وستھرائی کا مکمل خیال رکھیں اور خوشبو لگا کر
آئیں۔
٦۔
بیٹھنے سے قبل تحیۃ المسجد ادا کریں۔
٧۔ صفوں
کو مکمل کریں اور آپس میں خوب مل کر(ٹخنہ سے ٹخنہ اور کندھے سے کندھا ملاکر) کھڑے
ہوں۔
٨۔ صف
میں کہیں جگہ خالی ہونے پر اسے پوری کریں۔
٨۔ مسجد
اور اس کے ملحقات مثلاً وضو خانہ اور صحن وغیرہ کی صفائی کا پورا خیال رکھیں۔
اورمندرجہ ذیل چیزوں
سے پرہیز کریں:
١۔ کچا
لہسن اور پیاز کھاکر یا بیڑی اور سگریٹ پی کرمسجد میں آنے سے۔
٢۔وضو
وغیرہ کے وقت پانی میں فضول خرچی سے۔
٣۔مصلیوں
(نمازیوں) کے آگے سے گذرنے اور گردن پھلانگنے سے۔
٤۔دوسروں
کی صلاة میں خلل ڈالنے سے چاہے قرآن کی تلاوت سے ہی کیوں نہ ہو۔
٥۔
تھوکنے اور اونچی آواز سے ڈکار لینے سے۔
٦۔ مسجد
کے لئے وقف شدہ مصحف (قرآن کا نسخہ) مسجد کے باہر لے جانے سے۔
٧۔ مسجد
میں خرید وفروخت اور گم شدہ چیز کا اعلان کرنے سے۔
٨۔ امام
کے خطبہ دیتے وقت بات چیت اور کھلواڑ کرنے سے۔
٩۔
جماعت کے دوران سنت یا نفلی نماز پڑھنے سے۔
اورآخر میں یاد
رکھیں:
٭بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں آپ کی مسجد میں آپ کا ایک
نمایاں کردار ہو۔
٭ اپنے پڑوسیوں سے محبت کریں اور اگر اپنے کسی پڑوسی کو مسجد میں نہ پائیں
تو اس کے بارے میں دریافت کریں، ہوسکتا ہے بیمارہو یاحاجت مند ہو۔