نفس کے حقوق
اپنے نفس کے تعلق
سے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
١۔ اپنے
آپ کو ایسے اخلاق وآداب کا پابند بنائیں جس سے اﷲاور اس کے بندوں کے یہاں عزت کے
مستحق ہوں۔
٢۔ نیک
کاموں کا عادی بنیں اور کثرت سے توبہ واستغفار کریں۔
٣۔
ہمیشہ اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہیں کہ وہ احکام الٰہی کا کس قدر پابند ہے اور اس
سے کتنی کوتاہی ہورہی ہے۔
٤۔ ہمت
وحوصلہ ہمیشہ بلند رکھیں۔بلندیوں اور اعلی کارناموں پر اپنی نگاہ رکھیں۔ اﷲسے مدد
طلب کرکے ہر مفید کام کا بیڑا اٹھائیں اور عاجز وکاہل نہ بنیں۔
٥۔ اپنے
نفس کے تزکیہ واصلاح اور اس کی صفائی وستھرائی کا خیال رکھیں۔
٦۔ اپنے
کپڑے صاف ستھرے رکھیں۔
٧۔اپنی
مونچھیں کتروائیں اور داڑھی بڑھائیں۔
٨۔ بالغ
ہونے پر شادی کریں۔
٩۔ اپنی
اولاد کی تعلیم وتربیت کرکے انھیں اپنے لئے صدقۂ جاریہ بنائیں۔
اور
مندرجہ ذیل چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔ ایسے
اخلاق وکردار سے جو نفرت وحقارت کا سبب ہیں۔
٢۔ گندے
اور فاسد عقائد نیز ناجائز اقوال وافعال سے۔
٣۔
چالیس دنوں سے زیادہ بغل کے بال، موئے زیر ناف اور ناخن کو چھوڑدینے سے۔
٤۔
داڑھی اور سر کے سفید بال اکھاڑنے سے۔
٥۔ صرف
ایک پیر میں جوتا یا موزا پہن کر چلنے سے۔
٦۔ اپنے
منہ سے خود بخود اپنی تعریف کرنے سے۔
٧۔ اپنے
نفس کو خبیث اور برا بھلا کہنے سے۔
٨۔ پست
وحقیر اور معمولی چیزوں پر قناعت کرنے سے۔
٩۔ کسی
مخلوق کے سامنے بلاوجہ دست سوال دراز کرکے اپنے نفس کو ذلیل کرنے سے۔