مسلمانوں کے حقوق
تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی
اور ایک جسم کی مانند ہیں کہ اگر ایک عضو کو تکلیف پہنچ جائے تو پورا بدن درد
وبخار سے تڑپ جاتا ہے۔ اسلامی اخوت کا رشتہ نسبی اخوت سے زیادہ قوی اور مستحکم
ہوتا ہے۔
لہٰذا مندرجہ ذیل
باتوں کا خیال رکھیں :
١۔
ملاقات کے وقت آگے بڑھ کر سلام کریں اور سلام کا جواب دیں۔
٢۔ خندہ
پیشانی سے ملیں اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں۔
٣۔دعوت
قبول کریں۔
٤۔ ہر
مسلمان کی ہمدردی وغمخواری اور خیرخواہی کریں۔
٥۔ اگر
ایک مسلمان بھائی کسی معاملہ میں قسم کھالے تو اس کی قسم پوری کریں بشرطیکہ اس میں
کوئی ناجائز بات نہ ہو۔
٦۔اس کو
اپنے ہاتھ اور اپنی زبان سے محفوظ رکھیں۔
٧۔ اس
کا تذکرہ ہمیشہ اچھائی کے ساتھ کریں۔
٨۔ اگر
بڑا ہے تو عزت وتوقیر کریں اور اگر چھوٹا ہے تو رحم وشفقت کریں۔
٩۔چھینکے
اور اَلْحَمْدُ
لِلّٰهِ
کہے تو جواب میں یَرْحَمُكَ اللّٰهُ کہیں۔
١٠۔بیمار
ہونے پر عیادت کریں اور شفا کی دعا کریں۔
١١۔ وفات
ہونے پر جنازہ میں شرکت کریں۔
١٢۔ اس
سے اﷲکے لئے محبت کریں۔
١٣۔ اس
کی غلطی معاف کریں، اس کے عیوب کی پردہ پوشی کریں اور کوئی ایسی بات سننے کی کوشش
نہ کریں جس کو وہ چھپارہا ہو۔
١٤۔ اس
کے لئے بھی وہی پسند کریں جو خود اپنے لئے پسند کرتے ہیں۔
١٥۔ اس
کے لئے اور اس کی اولاد کے لئے دعائے خیر کریں۔
١٦۔ اس
کے حالات دریافت کرتے رہیں اور ضرورت پر تعاون اور مددکریں۔
١٧۔ اسے
نیکیوں کا حکم دیں اور برائیوں سے روکیں۔
اورمندرجہ ذیل
چیزوں سے پرہیز کریں:
١۔اس کے
سودا پر سودا کرنے اور اس کے پیغام نکاح پر پیغام دینے سے۔
٢۔ اسے
تکلیف اور ضرر پہنچانے سے۔
٣۔اس پر
ظلم کرنے، اسے حقیر سمجھنے اور اسے بے سہارا چھوڑنے سے۔
٤۔ اس
کی طرف کسی ہتھیار (تلوار،تیر، بندوق، خنجر وغیرہ) سے اشارہ کرنے سے چاہے قصداً ہو
یا مذاق کے طور پر۔ ایسا کرنا حرام ہے۔
٥۔ اس
کے ساتھ تین دن سے زیادہ بات چیت بند کرنے سے۔
٦۔ اس
کی غیبت وچغلی کرنے، اس کا مذاق اڑانے اور برے القاب دے کر پکارنے سے۔
٧۔ کسی
مسلمان کو اے کافر، اے یہودی، اے نصرانی وغیرہ کہہ کر پکارنے سے۔
٨۔ اسے
گالی دینے اورناحق برا بھلا کہنے سے چاہے زندہ ہو یا مردہ۔
٩۔اس سے
حسد کرنے، بدگمانی کرنے، بغض ونفرت رکھنے اور اس کی جاسوسی کرنے سے۔
١٠۔ اس
کے ساتھ دھوکا اور خیانت کرنے سے۔
١١۔ وعدہ
خلافی اور قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے۔
١٢۔
لوگوں کے سامنے نصیحت کرکے شرمندہ کرنے سے۔
١٣۔ اس
کی غیر موجودگی میں اس کے گھر جانے سے۔
١٤۔ اس
کی وفات کے بعد اسے گالی دینے اور برا بھلا کہنے سے اگر چہ وہ اپنی زندگی میں برا
رہا ہو۔